کئی ریاستوں میں لاک ڈاؤن یا کورونا تحدیدات لاگو

,

   

دہلی میں 19 اپریل سے جاری لاک ڈاؤن 10 مئی تک چلے گا ، بہار میں 15 مئی تک لاک ڈاؤن کا اعلان

نئی دہلی : کورونا وائرس کی زور پکڑتی نئی لہر کے انسداد کے لئے ملک گیر لاک ڈاؤن دوبارہ لاگو کرنے کا مطالبہ بڑھتا جارہا ہے لیکن حقیقت حال یہ ہے کہ ہندوستان کے بڑے حصوں میں پہلے سے ہی مختلف مدتوں کیلئے لاک ڈاؤن یا اسی نوعیت کی تحدیدات لاگو ہیں۔ مختلف ریاستوں اور مرکزی علاقوں پر اس ضمن میں طائرانہ نظر ڈالتے ہیں :
٭ قومی دارالحکومت دہلی 19 اپریل سے لاک ڈاؤن کے تحت ہے اور یہ 10 مئی تک جاری رہے گا ۔
٭ بہار میں 4 مئی کو لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا جو 15 مئی تک رہے گا۔
٭ اترپردیش نے اپنے ویک اینڈ لاک ڈاؤن میں مزید دو یوم کی توسیع کرتے ہوئے جمعرات تک بڑھا دیا ہے۔
٭ ہریانہ 3 مئی سے 7 روزہ لاک ڈاؤن کے تحت ہے۔
٭ پوری ریاست اڈیشہ میں 5 مئی سے 19 مئی تک 14 روزہ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔
٭ راجستھان نے 17 مئی تک لاک ڈاؤن جیسی تحدیدات لاگو کر رکھی ہے۔
٭ کرناٹک میں 27 اپریل سے 12 مئی تک لاک ڈاؤن نافذ کیا جاچکا ہے۔
٭ مدھیہ پردیش میں 7 مئی تک کورونا کرفیو نافذ ہے جس میں صرف ضروری خدمات کی اجازت ہے۔
٭ گجرات کے 29 شہروں میں نائیٹ کرفیو لاگو ہے۔
٭ مہاراشٹرا میں 5 اپریل کو لاک ڈاؤن جیسی تحدیدات عائد کی گئیں جسے بعد میں 15 مئی تک بڑھادیا گیا۔
٭ تلنگانہ میں 8 مئی تک نائیٹ کرفیو لگایا گیا ہے۔
٭ آندھراپردیش نے 6 مئی سے دو ہفتوں کیلئے دوپہر 12 بجے سے صبح 6 بجے تک جزوی کرفیو کا اعلان کیا ہے۔
٭ مغربی بنگال نے گزشتہ ہفتے تمام اقسام کے اجتماعات پر امتناع کے بشمول مختلف تحدیدات عائد کردیئے ہیں۔
٭ جموں و کشمیر کے 4 اضلاع میں 6 مئی تک لاک ڈاؤن ہے۔