کابل ائرپورٹ کے باہر افراتفری کی صورتحال، 7افراد ہلاک

   

کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر افراتفری کی صورتحال اور بھگدڑ کی وجہ سے اتوار کو ملک سے نکل جانے کی کوشش کرنے والے سات افغان شہری ہلاک ہوگئے۔ اسکائی نیوز نے برطانیہ کی وزارت دفاع کے حوالے سے اطلاع دی۔ وزارت نے بتایاکہ زمینی صورتحال انتہائی مشکل بھرا ہے لیکن ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ صورتحال کو محفوظ طریقے سے سنبھالا جائے ۔
15 اگست کو طالبان کابل میں داخل ہوئے اور امریکی حمایت یافتہ سویلین حکومت کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کیا۔ اقتدار کی تبدیلی کے نتیجے میں ہزاروں افغان شہری طالبان کے جوابی کارروائی کے خوف سے ملک سے فرار ہونے کی کوشش کر رہے ہیں ، جس کے نتیجے میں کابل ہوائی اڈے کے باہر افراتفری کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔