امریکی عملہ کو نشانہ بنانے آئی ایس آئی ایس کا حملہ، راکٹ کے ذریعہ عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا
کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایئر پورٹ کے قریب خوفناک دھماکہ ہوا ہے، جس میں ایک بچہ سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ عرب میڈیاکے مطابق ایئر پورٹ کے علاقے میں مکان کو راکٹ سے نشانہ بنایا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ ایئرپورٹ اور وزارت داخلہ کی بلڈنگ کے عقبی حصہ میں ہوا، جبکہ دھماکے کے بعد ایک عمارت میں میزائل لگنے کی بھی اطلاعات ہیں۔اس سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکی ملٹری کمانڈرز نے بریفنگ میں خدشہ ظاہر کیا تھا کہ آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں میں کابل ایئرپورٹ پر ایک اور حملے کا خطرہ ہے۔کابل شہر میں اتوار کو تازہ دھماکہ ہوا ۔تازہ حملہ سے متعلق میڈیا کی اطلاعات میں شبہ کیا گیا ہیکہ اس راکٹ حملہ کے پیچھے داعش کا ہاتھ ہے جن کا مقصد تخلیہ کے عمل کے دوران شہر میں ماباقی امریکیوں کونشانہ بنانا تھا۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق کابل میں ہوا تازہ حملہ راکٹ سے کیا گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ راکٹ ایک مکان سے ٹکرایا ۔ایک علحدہ اطلاع کے مطابق کابل کے خواجہ بوگرا علاقہ میں یہ دھماکہ ہوا ہے تاہم اس کی اصل نوعیت کی اطلاع نہیں ہے۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہیکہ شہر میں دھماکہ کی زبردست آواز سنی گئی۔ ایک سیکوریٹی عہدیدار نے بتایا کہ آئی ایس آئی ایس نے دوبارہ یہ حملہ کیا ہے اور اس کا نشانہ امریکی حملہ تھا۔ طالبان کے افغانستان میں کنٹرول حاصل کرنے کے بعد خاص طور پر کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایرپورٹ کے قریب انتہائی غیریقینی صورتحال ہے جہاں بڑی تعداد میں لوگ افغانستان چھوڑنے کیلئے جمع ہوگئے ہیں۔
کابل میں امریکی ڈرون حملہ میں کار تباہ
کابل : امریکی افواج نے اتوار کو کابل میں ڈرون حملہ کیا۔ اس حملہ کے ذریعہ
Daesh
کار میں موجود ایک خودکش بمبار کو نشانہ بنایا جو کابل کے ایرپورٹ پر حملہ کرنے کا منصوبہ رکھتا تھا۔ رائٹر کی اطلاع کے مطابق افغانستان میں امریکی فوج کی جانب سے کیا گیا یہ دوسرا حملہ تھا۔ اس سے قبل جمعرات کو خودکش بم بردار نے کابل ایرپورٹ کے قریب خود کو دھماکہ سے اڑا لیا تھا جس میں 13 امریکی افواج کے بشمول 170 سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ ہفتہ کو امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ افغانستان کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے جہاں آئندہ 24 تا 36 گھنٹوں میں دہشت گرد حملہ کا اندیشہ ہے۔