کابل سے ہندوستانیوں کو واپس لانے کا عمل جاری

   

نئی دہلی : ہندوستان طالبان کے قبضے کے بعد اپنے شہریوں کو افغانستان سے واپس لانے کے لیے ’آپریشن دیوی شکتی‘چلارہاہے ۔وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے منگل کو ٹویٹ کیا اوربتایاکہ آپریشن دیوی شکتی جاری ہے ۔ 78 افراد کابل سے براہ دوشنبے لائے گئے ہیں۔ فضائیہ، ائر انڈیا اور ٹیم وزارت خارجہ کو ان کی انتھک کوششوں کے لیے سلام۔ واضح رہے کہ ائر انڈیا کا ایک طیارہ جس میں 25 ہندوستانی شہریوں سمیت 78 افراد سوار تھے ، جنہیں کابل سے نکالا گیا تھا ، آج صبح یہاں پہنچے۔ ان لوگوں میں 46 افغانی سکھ اور ہندو بھی شامل ہیں۔