کابل میں تقریب کے دوران حملے میں دو ہلاک، 18 زخمی

   

کابل، 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے راجدھانی کابل میں ایک اہم لیڈر عبداللہ عبداللہ کی موجودگی کے دوران ایک تقریب میں کئے گئے حملے میں دو لوگوں کی موت ہوگئی اور 18 دیگر زخمی ہوگئے ۔افغانستان کے وزارت صحت کے ایک ترجمان نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔اس سے پہلے ہاسپٹل کے ذرائع نے بتایا تھا کہ حملے میں مرنے والوں کی تعداد 20 سے زیادہ ہے ۔