کابل میں خود کش دھماکہ ،شیخ رحیم اللہ حقانی جاں بحق

,

   

کابل :افغان دارالحکومت کابل کے مدرسے میں خودکش دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں افغان مدارس کے ڈائریکٹر رحیم اللہ حقانی جاں بحق ہوگئے۔افغان حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ خودکش دھماکیمیں افغان مدارس کے ڈائریکٹر شیخ رحیم اللہ حقانی جاں بحق ہوچکے ہیں۔افغان حکام کے مطابق دھماکے میں ہونیوالی اموات کی حتمی تعداد ابھی معلوم نہیں ہوسکیں۔خبر ایجنسی کے مطابق کسی گروپ نے ابھی دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔