کابل میں فرانس کا فضائی آپریشن ختم

   

کابل۔ فرانس نے کابل ائیرپورٹ کے ذریعہ اپنے شہریوں کو نکالنے کا کام ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 15 اگست کو شروع ہونے والے اس مشن کے ذریعے تین ہزار افراد کو افغانستان سے نکالا گیا، جن میں 2600 ایسے افغان باشندے بھی شامل تھے، جنہیں فرانس میں پناہ دی گئی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ کابل سے ان افراد کو ابوظہبی کے قریب ایک فوجی اڈے پر منتقل کیا گیا ہے۔ اسی تناظر میں فرانسیسی وزیرخارجہ ڑان اییو لودریاں نے اس فوجی اڈے کا دورہ بھی کیا۔ یہ بات اہم ہے کہ امریکی قیادت میں افغانستان سے شہریوں کے انخلا کے آپریشن کے لیے 31 اگست ڈیڈلائن ہے۔