کابل ہوائی اڈے کی بحالی پر قطر سے کوئی معاہدہ نہیں

   

کابل: طالبان نے کہا ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں حامد کرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کی بحالی پر قطر کے ساتھ معاہدہ طے نہیں پایا ہے ۔طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان محمد نعیم نے کہا کہ طالبان کو کابل ایئرپورٹ کو چلانے کے لیے تکنیکی مدد کی ضرورت ہے ، لیکن وہ سیکیورٹی کی ذمہ داری اپنے پاس رکھیں گے ۔ وہیں قطر ایئرپورٹ پر غیر ملکی سکیورٹی فورسز کی موجودگی کی اجازت دینے کے حق میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم صورتحال کو بہتر کرنا چاہتے ہیں تاکہ ہوائی اڈے سے پروازیں معمول کے مطابق چل سکیں۔ اس سے قبل ترکی نے لاجسٹک اور تکنیکی دونوں پہلوؤں پر مدد کی پیشکش کی ہے ۔ ہم نے اس معاملے پر قطر سے بھی رابطہ کیا ہے ، حالانکہ ہم ابھی فیصلے کے لئے کسی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں۔