اقلیتوں کے ساتھ نا انصافی پر اجلاس ، ایس کے افضل الدین اور دیگر کا خطاب
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جون : ( پریس نوٹ) : جناب اردو انصاری کی قیام گاہ پر کانگریس کے اقلیتی قائدین کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت جناب ایس کے افضل الدین سینئیر قائد کانگریس پارٹی نے کی ۔ اس موقع پر اقلیتوں کے ساتھ جاری نا انصافیوں کے خلاف شرکاء اجلاس نے مخاطب کیا اور حکومت کی جانب سے نامزد عہدوں پر سینئیر مسلم قائدین کے تقررات پر زور دیا گیا جواں سال قائد جناب راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی کی محنت اور خصوصی توجہ و اپیل پر تلنگانہ کی عوام بالخصوص مسلمانوں نے تلنگانہ اور کرناٹک میں کانگریس پارٹی کی حکومت کو یقینی بنایا تاہم چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے انتخابات سے قبل جو ریاست کی عوام کو 6 اسکیمات سے استفادہ حاصل کرنے کے لیے اعلان کیا تھا ۔ وہ سارے برفدان کی نذر ہو کر رہ گئے ہیں ۔ اجلاس میں اس پر بھی زور دیا کہ آئندہ بلدی انتخابات کے موقع پر کانگریس کے قائدین پر عوام سوالات کی بوچھار کردیں گے ۔ اس اجلاس میں جمیع شرکاء نے متفقہ طور پر چیف منسٹر پر زور دیا کہ وہ حسب سابق کانگریس پارٹی کے اقتدار میں جس طرح دو مسلم وزراء کو نامزد کیا جاتا تھا اسی طرح اس بار بھی اس پر عمل کو جاری رکھے ۔ اس موقع پر قرار داد منظور کی گئی کہ بہت جلد اقلیتوں کا ایک وفد مذکورہ تمام تر مسائل سے واقف کروانے کے لیے چیف منسٹر اور صدر پردیش کانگریس مسٹر مہیش کمار گوڑ سے ملاقات کرے گا ۔ اس اجلاس میں مسرس سلطان مرزا ، محمد عبدالقادر نائب صدر ( سدی پیٹ ) ، خواجہ ذاکر حسین قائد کانگریس ، شاہانہ خان ، ڈاکٹر عرشیہ حسین صدیقی ، مولانا ایم ایس ظہیر ، ساجد بن عبدالعزیز ، صالح بن عبداللہ باحاذق ، محمد مبین ، محمد رئیس ( کریم نگر ) ، محمد مزمل (راجندر نگر ) ، محمد تنویر کے علاوہ اقلیتی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔۔