کابینہ نے ڈسمبر2023تک فری راشن کو منظوری دیدی

,

   

نئی دہلی۔ ایک بڑے فیصلے میں مرکزی کابینہ نے نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ(این ایف ایس اے) کے تحت ایک سال کی مدت کے لئے ڈسمبر2023تک مفت راشن کی فراہمی کا فیصلہ کیاہے۔

کامرس او رفوڈمنسٹر پیوش گوئل نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایاکہ اس اقدام سے 2لاکھ کروڑکا مکمل بوجھ حکومت کے خزانے پر پڑیگا۔

اس اقدام سے 81.35کروڑ این ایف ایس اے استفادہ کنندگان کو فائدہ پہنچے گا۔ اس سے قبل این ایف ایس اے کے تحت استفادہ کنندگان کو رعایتی قیمت پر چاول اورگیہوں فراہم کیاجاتا تھا۔

گوئل نے جانکاری دی کہ اناج جو اپریل 2020سے پردھان منتری گریب کلیان ان یوجنا(پی ایم جی کے اے وائی) سے فراہم کئے جارہے ہیں اس کو بھی این ایف ایس اے کوٹہ میں شامل کردیاگیاہے۔

اس طرح پی ایم جی کے اے وائی میں ڈسمبر 2022کے بعد توسیع نہیں دی جائے گی۔ جمعہ کے روز لئے گئے فیصلے میں این ایف ایس اے کے تحت 2-3فی کیلو کی قیمت پر 5کیلو اناج فراہم کیاجاتاتھا۔ وہ خاندان کو انتودیا انا یوجنا(اے اے وائی) کے تحت آتے ہیں ہر ماہ 35کیلو اناج تقسیم کیاجاتا تھا۔

این ایف ایس اے کہ تحت چاول ایف ائی ایس اے کے تحت 3روپئے فی کیلو اور گیہوں 2روپئے فی کیلو فراہم کیاجاتاتھا۔ اب یہ تمام چیزیں استفادہ کنندگان کو مفت میں تقسیم کی جائیں گی