سری نگر: صحت اور تعلیم کی وزیر سکینہ یتو کا کہنا ہے کہ ریزرویشن پر کابینہ کی سب کمیٹی اپنا کام کر رہی ہے اور وہ 6 ماہ کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اس معاملے پر سیاست کر رہی ہے ۔موصوف وزیر نے ان باتوں کا اظہار اتوار کو یہاں ایس کے آئی سی سی میں سب کمیٹی کی میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ سب کمیٹی ریزرویشن پر اپنا کام کر رہی ہے ، آج یہاں ایک میٹنگ ہوئی جس میں مختلف وفود آئے تھے جن کی بات کو سنا گیا اور ان کی طرف سے پیش کی جانے والی پرزنٹیشن پر غور کیا جائے گا’۔ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں سب کمیٹی 6 ماہ کے اندر اپنا رپورٹ پیش کرے گی۔اپوزیشن کو تنقید نشانہ بناتے ہوئے سکینہ یتو نے کہا کہ جو ریزرویشن پالیسی پر سرکار کی تنقید کرتے ہیں وہ خود مخلص نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان لوگوں نے خود کچھ بھی نہیں کیا بلکہ وہ صرف اس پر سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ حلف نامہ ایک بہانہ ہے اگر سب کمیٹی کو حلف نامہ دینا پڑا وہ پیش کرے گی۔