اجزا: مکھن دو کھانے کے چمچ، کاجو حسب ضرورت،دودھ ایک لیٹر، بادام پاؤڈر دو کھانے کے چمچ، پستہ پاؤڈر دو کھانے کے چمچ، الائچی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ، چینی چار کھانے کے چمچ،کھویا تین کھانے کے چمچ ، سجاوٹ کیلئے بادام،پستہ حسب ضرورت
ترکیب : ایک پتیلی میں مکھن ڈال کر گرم کر لیں۔پھر اس میں کاجو شامل کر کے اچھی طرح بھون لیں۔جب کاجو اچھی طرح فرائی ہو جائیں،تو انہیں نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔اب اسی پتیلی میں دودھ ڈالیں اور تیز آنچ پر اچھی طرح پکا لیں۔پھر ڈھکن ڈھک کر چھ سے آٹھ منٹ تک ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔بعد ازاں،اس میں بادام ، پستہ ، الائچی پاؤڈر اور چینی شامل کر کے دو منٹ تک پکنے دیں۔اس کے بعد فرائی کاجو ڈال کر مزید پانچ منٹ تک پکائیں۔سب سے آخر میں کھویا ڈال کر اتنا پکنے دیں کہ دودھ آدھا رہ جائے۔اب چولہا بند کر کے کسی شیشے کے باؤل میں کھیر ڈال کر اوپر سے بادام اور پستے چھڑک دیں ۔ ،گرما گرم یا ٹھنڈی کر کے اپنی پسند کے مطابق کھائیں۔