کارتک آرین کی فلم شہزادہ کا ٹریلر جاری

   

ممبئی: بالی ووڈ اداکار کارتک آریان کی آنے والی فلم شہزادہ کا ٹریلر ریلیزکر دیا گیا ہے ۔شہزادہ کے ٹریلر میں ایک نہیں بلکہ کارتک کے کئی شیڈز نظر آئے ۔ کبھی انہیں خاندان کے لیے لڑتے دیکھا گیا۔ کبھی وہ کامیڈی کرتے نظر آرہے ہیں تو کہیں کریتی سینن کے ساتھ فلرٹ کرتے نظر آئے۔ شہزادہ کا ٹریلر کامیڈی، ایکشن اور ڈائیلاگز سے بھرپور ہے ۔ ٹریلر کے آغاز میں، کارتک کہتے ہیں، جب بات فیملی پر آئے تو ڈسکشن نہیں کرتے ، سیدھا ایکشن کرتے ہیں۔بتایا جا رہا ہے کہ فلم شہزادہ اللو ارجن کی فلم الا ویکنٹھ پورملو کا ہندی ریمیک ہے ، جس کے ہدایت کار ورون دھون کے بھائی روہت دھون ہیں۔
فلم میں کارتک کے علاوہ کریتی سینن، منیشا کوئرالا، پریش راول، رونیت رائے ، سچن کھیڈیکر کے بھی اہم کردار ہیں، فلم 10 فروری کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔