میلبورن : سربیائی اسٹار نوواک جوکووچ آسٹریلین اوپن ٹینس کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے، کوارٹر فائنل میں جوکووچ نے اسپینش کھلاڑی الکاریزکو چار سٹوں پرمشتمل مقابلے میں شکست دی۔ میلبورن میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جوکووچ پہلے سٹ میں اچھا کھیل پیش نہ کرسکے اور 6-4 سے ہارگئے لیکن اْس کے بعد اگلے تینوں سٹس میں جوکووچ غالب رہے اور نوجوان اسپینش کھلاڑی الکاریزکو مات دی۔ 3 گھنٹے 37 منٹ طویل مقابلے میں جوکووچ نے 6-4، 4-6، 3-6، اور 4-6 سے فتح پائی۔