کاروباری سرمایہ کاری کے ذریعہ ترکی میں مستقل رہائش کا سنہری موقع

   


ہاشمی گروپ متعارف کرتا ہے ترکی میں سرمایہ کاری اور رہائش کا نیا انداز
حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : ہاشمی گروپ نے اونتاج مشترکہ سرمایہ کاری پلیٹ فارم کا آغاز کیا ہے جو لوگوں کو منافع بخش کاروبار میں رجسٹرڈ شیئر ہولڈر بنا کر ترکی میں مستقل رہائش حاصل کرنے کا موقع فراہم کررہا ہے ۔ عام طور پر ترکی میں مستقل رہائش کے لیے رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی جاتی ہے ۔ سرمایہ کاروں کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ زیادہ ترقی یافتہ صوبوں میں سے کسی ایک میں کم از کم 75,000$ یا کم ترقی یافتہ ابھرتے ہوئے صوبوں میں سے کسی ایک میں کم از کم 50,000$ تک سرمایہ کاری کرسکتے ہیں ۔ ہاشمی گروپ نے ترکی میں مستقل رہائش حاصل کرنے کے لیے سرمایہ کاری کا ایک نیا راستہ متعارف کروایا ہے ۔ جو کہ کاروبار میں شیئر ہولڈر بننے کا ہے اور یہ کسی بھی کاروبار میں کم از کم سرمایہ کاری کی حد ہے ۔ جس میں سرمایہ کار کے ساتھ ساتھ ان کی فیملی کے لیے بھی رہائش فراہم کی جاتی ہے ۔ اس کے علاوہ منافع اور بعض صورتوں میں ماہانہ آمدنی بھی ہے ۔ جناب تجمل حسین سی ای او ، ہاشمی گروپ ۔ نوٹ کرتے ہیں کہ اونتاج ، مشترکہ سرمایہ کاری پلیٹ فارم اثاثوں پر مبنی کاروبار متعارف کروا رہا ہے ۔ جس سے سرمایہ کاری پر خاطر خواہ منافع ملتا ہے ۔ سرمایہ کار ایسے کاروباروں میں رجسٹرڈ شیئر ہولڈر بن سکتے ہیں جو تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہیں اور ترکی میں اپنے خاندان کے لیے مستقل رہائش بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔ جناب حسین نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا اونتاج کے سرمایہ کار رجسٹرڈ کاروبار میں شیئر ہولڈر بن کر اپنے اور اپنے مائیکرو فیملیز کے لیے ترکی میں مستقل رہائش حاصل کرتے ہیں ۔ سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے اندراج کے عمل کے ایک حصے کے طور پر حکومتی نوٹری شدہ شیئر ہولڈنگ ڈیڈ موصول ہوتا ہے ۔ جس کا مطلب ہے کہ وہ قانونی طور پر کمپنی کے تمام اثاثوں کے ایک حصے کے مالک ہیں ۔ بشمول اس زمین پر جس پر پروجکٹ پر عمل کیا جارہا ہے ۔ شیئر ہولڈنگ کے رجسٹر ہونے کے بعد ، ہماری ٹیم ریزیڈنسی کی درخواست جمع کراتی ہے اور 100 فیصد کاغذی کارروائی اور حکومتی فالو اپس کو ہینڈل کرتی ہے ۔ مستقل رہائش 8 ہفتوں کے اندر جاری کی جاتی ہے ۔ اس پورے عمل کے دوران ، ہماری ٹیم دیانتداری اور ایمانداری کے ساتھ کام کرتی ہے ۔ ہاشمی گروپ حیدرآباد کا دورہ کررہا ہے جہاں 21 سے 25 ستمبر کو سرمایہ کاروں سے میٹنگ ہوگی ۔ اس کے ساتھ 23 ستمبر بروز جمعہ کو ایک عوامی سمینار ہوگا ۔ +917207239058 پر مس کال کریں اور سلاٹ بک کریں ۔ سرمایہ کار حضرات نیچے دئیے گئے لنک پر جائیں اور اونتاج مشترکہ سرمایہ کاری پلیٹ فارم پر رجسٹر کریں ۔ hashmi.group/en/business-investments ۔ ہاشمی گروپ کے بارے میں : ہاشمی گروپ سرمایہ کاری کے پروگرام کے ذریعے ترکی کی رہائش اور شہریت دلانے میں مہارت رکھتا ہے ۔ سرمایہ کاروں کے لیے صحیح راستہ تلاش کرنے میں مدد کرتا ہے ۔۔ ویب سائیٹ hashmi.group ۔۔