٭ کارگل جنگ کے دوران پاکستانی فوج کے ہاتھوں زندہ پکڑے گئے ہندوستانی فوجی کپتان شہید سوربھ کالیا کے خاندان نے کہا ہے کہ سوربھ کو پاکستانی فوج نے پکڑنے کے بعد ایذا رسانی کا شکار بنایا تھا۔ آنجہانی کپتان سوربھ کالیا کی والدہ نے کہا کہ حالیہ واقعہ میں جس طرح انڈین ایرفورس کے ونگ کمانڈر ابھینندن کے لاپتہ ہونے کے مسئلہ پر حکومت نے جس جارحانہ تیور کا مظاہرہ کیا تھا، کارگل جنگ کے ایسا مظاہرہ نہیں دیکھا گیا۔ حالانکہ ان کے خاندان نے کئی مرتبہ حکومت سے رجوع ہوتے ہوئے اس مسئلہ پر پاکستان سے بات کرنے کی درخواست کی تھی۔
