کڑپہ۔26 مئی (یو این آئی) انامایا ضلع کے مدنا پلی منڈل میں جمعرات کو ایک کار پل سے ٹکرانے کے بعد ٹینک میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس نے بتایا کہ گنگا ریڈی اپنی بیوی مدھولتا اور دو بچوں کشیتھا ریڈی اور دیونش کے ساتھ تقریب میں شرکت کیلئے جا رہے تھے ۔ راستے میں کار کلورٹ سے ٹکرانے کے بعد ٹینک میں جا گری جس سے چاروں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔متوفی کا خاندان نیمناپلے منڈل کے ریڈی واریپلے گاؤں کا رہنے والا تھا۔ کار تالاب سے برآمد ہوئی ہے ۔