کار نذرآتش، ہوائی فائرنگ ، گرفتاری

   

٭ متھرا : ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس نے اپنی کار نذرآتش کردی تھی اور فضائی فائرنگ بھی کی تھی جبکہ متھرا میں پولیس عہدیدار اس کے قریب پہنچے تھے۔ پولیس نے چہارشنبہ کے دن کہا کہ یہ شخص ایک خاتون اور بچوں کا ساتھ تھا۔ اس کے پاس ایک مائیکرو فون تھا جس پر وہ کرپشن کے بارے میں چلا رہا تھا۔ پولیس کے بموجب واقعہ کی حقیقی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔