کار پر اسرائیلی ڈرون حملہلبنانی حزب اللہ کا جنگجو ہلاک

   

جنوبی لبنان میں کشیدگی کے ماحول کے تناظر میں کل حزب اللہ اور اسرائیلی افواج کے درمیان ایک بڑی کشیدگی دیکھنے میں آئی جب ضلع صور کا البزوریہ قصبہ ایک نئے فضائی حملے سے گونج اٹھا۔ میڈیا کے مطابق جمعہ ایک اسرائیلی ڈرون نے البزوریا- وادی گیلو روڈ پر ایک کار کو نشانہ بنایا۔اس حملے کے نتیجے میں حزب اللہ کے ایک رکن کی موت واقع ہوئی۔ آگ بجھانے والی ٹیموں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں کہ آیا اس حملے میں اور کوئی جانی نقصان ہوا ہے یا نہیں۔کل جمعرات کو ایک خونی دن کے بعد جس میں حزب اللہ اور اس کی اتحادی امل موومنٹ کے 9 ارکان کی ہلاکت کے بعد حملوں کا تبادلہ ہوا۔ ہفتوں سے اسرائیل لبنانی سرزمین کے اندر گہرائی میں فضائی حملے کر رہا ہے، جس میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسرائیل کے بڑھتے حملے ایک کھلی جنگ کے خطرات کو بڑھاوا دے رہی ہے۔اسرائیلی فوج نے حزب اللہ اور حماس دونوں کے رہ نماؤں کو قتل کرنے کے منصوبے کے تحت جنوبی لبنان میں کاروں پر کئی حملے بھی کیے تھے۔