کار ڈیکور کرنے والوں کو ایڈیشنل کمشنر پولیس ٹریفک کا انتباہ

   

حیدرآباد۔ 23 فروری (سیاست نیوز) حیدرآباد ایڈیشنل کمشنر ٹریفک پی وشوا پرساد نے بلیک فلموں، سائرن، میوزیکل اور ملٹی ٹون ہارن، تبدیل شدہ سائلنسر، نمبر پلیٹس کی تبدیلی کرنے والے غیر قانونی طور پر فکسنگ کرنے والے تاجروں اور کار ڈیکور بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ہے۔ حیدرآباد ٹریفک پولیس کی جانب سے کار ڈیکور بنانے والوں اور تاجروں کے لئے ہفتہ کے دن چلائی گئی بیداری مہم سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر نے کہا کہ تاجروں کو پہلے ہی سخت ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اپنی کاروباری سرگرمیاں کرتے ہوئے تمام قانونی ضابطوں کی پابندی کریں اور عدم تعمیل پر ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے گاڑیوں کے کام کرنے پر ان کا ریکارڈ دکانات میں رکھنے کی بھی ہدایت دی۔ اس بیداری مہم میں کارڈیکور، آٹو موبائیل شاپس، ورک شاپس، میکانک، نمبر پلیٹ تیار کرنے والے تقریباً 250 مالکان اور پولیس عہدیدار موجود تھے۔ ش