چندی گڑھ۔ جالندھر میں ایک پولیس چیک پوسٹ پر مذکورہ ڈرائیور کے کار کو روکنے سے انکار کے بعد بانٹ پر لٹک کر پنجاب پولیس کے ایک اسٹنٹ سب انسپکٹر کو کار روکنا پڑا‘ سی او وی ائی ڈی19کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیو ں کی جانچ کے دوران یہ واقعہ پیش آیاتھا۔
کچھ فاصلے تک کار پر لٹک کر اے ایس ائی ملکھ راج کو جانا پڑا مگر انہیں کوئی نقصان نہں ہوا وہیں کار ڈرائیور انمول مہمی(20)کو پولیس اور عوام نے پکڑ لیاتھا۔
ملک بار چوک کے قریب پولیس چیک پوسٹ پر مہمی کو پولیس نے گاڑی روکنے کااستفسا ر کیا مگر اس نے وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی۔
جالندھر پولیس کمشنر گروپریت سنگھ بھوللار نے کہاکہ مذکورہ ا ے ایس ائی گاڑی کے سامنے کھڑے تھے اور ان کے پاس اپنی زندگی بچانے کے لئے بانٹ پر گودنے کے لئے کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا۔
#WATCH Punjab: A car driver drags a police officer on car's bonnet in Jalandhar, after the officer tried to stop the vehicle today, amid #COVID19 lockdown. pic.twitter.com/IZUuTHapsK
— ANI (@ANI) May 2, 2020
پولیس نے مہمی اور اس کے والد(کار کے مالک)کو متعلقہ دفعات بشمول وبائی امراض ایک اور آفات سماوی ایکٹ‘ ائی پی سی کے اقدام قتل 307کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔یہ لوگ جالندھر میں ناکوڈار روڈ کے ساکن ہیں
بھوللارنے کہاکہ کرفیو کے دوران خدمات پر متعین کسی بھی سرکاری ملازمین کے ساتھ اس طرح کی حرکت کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا۔ اس طرح کے جرائم میں ملوث کسی بھی فردکے خلاف سخت کاروائی کا بھی انہوں نے انتباہ دیا ہے۔
پٹیالا میں لاک ڈاؤن کے نفاذکو یقینی بنانے کے لئے دوران نہانگ سگھ گروپ کی جانب سے ایک پولیس جوان کے ہاتھ کاٹنے کے معاملے ک اس واقعہ سے یاد تازہ ہوگئی ہے