کاسمیٹک سرجری : معروف امریکی گلوکارہ مسکراہٹ سے محروم

   

نیویارک : امریکی گلوکارہ اور سانگ رائٹر میگھن ٹرینر نے انکشاف کیا ہے کہ بوٹوکس کے زائد استعمال کے باعث وہ مسکرانے سے محروم ہوگئیں۔ایک انٹرویو کے دوران 30 سالہ گلوکارہ نے بتایا کہ انہیں اس بات کے بارے میں پہلے کوئی انتباہ نہیں دیا گیا تھا۔ میگھن نے کہا کہ انہوں نے پہلی بار لِپ فلپ کرایا تھا اور انہیں بتایا گیا کہ یہ سب کو پسند آتا ہے اور وہ اپنے ہونٹوں سے خوش ہوں گی لیکن انہیں یہ تبدیلی پسند نہیں آئی کیونکہ وہ مسکرا نہیں پائیں۔ میگھن نے کہا کہ یہ تجربہ بہت تکلیف دہ تھا، کیونکہ اس کے بعد انہیں اپنے جبڑے میں بوٹوکس کرانا پڑا۔ اس سے پہلے بھی ایک پوڈکاسٹ میں بھی انہوں نے بوٹوکس کرانے کا اعتراف کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ مستقبل میں مزید پلاسٹک سرجری کرانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔گلوکارہ کے مطابق اب اگر وہ مسکرانے کی کوشش بھی کرتی ہیں تو انہیں تکلیف ہوتی ہے اور وہ اس مشکل سے نجات چاہتی ہیں۔