کاغذ نگر۔ 28 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذنگر میں تلنگانہ پاور ایمپلائز ڈسٹرک کنوینر ایماجی ستیش نے ڈیویژنل انجینئرز راجیشور،سرینواس، سنتوش، راما کرشنا، روپتی کے علاوہ اسٹاف کے ساتھ مل کر برقی ملازمین کے مسائل کی یکسوئی کر نے کا مطالبہ کرتے ہوئے سیاہ بیاچس لگا کر احتجاج کیا ۔ اس موقع پر برقی ملازمین و تلنگانہ پاور ایمپلائز جینٹ ایکشن کمیٹی ڈسٹرکٹ کو کنیور ایما جی ستیش نے کہا کہ ریاست حکومت برقی ملازمین کی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں، اس لیے حکومت سے برقی ملازمین کا مطالبہ ہے کہ برقی ملازمین کے ساتھ کئے گئے وعدوں پر عمل آوری کرتے ہوئے مسائل کی یکسوئی کی جائے ، اگر مسائل کی یکسوئی نہیں کی گئی تو آنے والے دنوں میں برقی ملازمین کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاجی پروگراموں کو منظم کرنے کا ریاستی حکومت کو انتباہ دیا، اور مسائل کی یکسوئی ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا، اس موقع پر برفی ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی۔