حیدرآباد19 نومبر(یواین آئی) کومرم بھیم آصف آباد کے کاغذنگر ٹاون میں ایک مرتبہ پھر شیر کے نظرآنے سے مقامی افراد میں خوف پایاجاتا ہے ۔یہ شیر، ایک تالاب کے قریب نظرآیا۔اطلاعات کے مطابق کسان نے اس کو دیکھا، اس نے جنگلات کے عہدیداروں کو چوکس کیا جس کے بعد محکمہ جنگلات کے عہدیدار وہاں پہنچے اور اس کے پنجوں کے نشانات کی جانچ کی اور تلاش کاکام شروع کردیا۔ اس واقعہ کے ساتھ ہی مقامی افراد میں تشویش کی لہردوڑگئی جنہوں نے کہاکہ شیر کی موجودگی کے سبب وہ اپنے مکانات سے باہر نکلنے سے خوفزدہ ہیں۔شیر کی ویڈیو، سوشیل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہیں۔