کاغذ نگر میونسپل آفس میں میڈیکل ہیلت کیمپ کا انعقاد

   

کاغذ نگر۔ کاغذ نگر میونسپل آفس میں آج میونسپل کمشنر سرینواس اور میڈیکل اسٹاف ہیلت اسسٹنٹ محترمہ اوما مہیشوری کی نگرانی میں میڈیکل ہیلت کمیپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر سرینواس نے کہا کہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے میونسپل آفس کے حدود میں آج میڈیکل ہیلت کیمپ کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے میونسپل آفس میں ڈیوٹی انجام دینے والے ملازمین اور اسٹاف میں مفت ادویات کی تقسیم کی گئی تاکہ میونسپل ملازمین کی صحت بہتر رہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بیماریاں آنے سے قبل احتیاطی اقدامات کرتے ہوئے صاف صفائی کا خیال رکھیں اور اپنے اطراف و اکناف علاقوں میں خوشگوار ماحول بنائے رکھنے کا عوام اور مقامی ملازمین کو مشورہ دیا گیا تاکہ بیماریوں کی روک تھام ہ