سب کلکٹر محترمہ شردہ شکلا نے انتظامات کا معائنہ کیا
کاغذ نگر۔/15نومبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حکومت کی جانب سے منعقد ہونے والے گروپ 3 امتحانات ریاست کے علاوہ کاغذ نگر میں منعقد ہونے والے گروپ 3 امتحانات کہ سینٹروں کا آج کاغذ نگر سب کلکٹر محترمہ شردا شکلا نے اپنے ہمراہ تحصیلدار کرن کمار کے ساتھ مل کر گروپ 3 امتحانات کے مختلف امتحانی سنٹروں وسندرا ڈگری کالج، ویوے کا نندا ڈگری کالج، جواہر لال نہرو نوادیا ہاسٹل، فاطمہ کانوٹ ہائی اسکول، کے علاوہ مختلف سینٹروں کا دورہ کرتے ہوئے امتحانات سے متعلق انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے تفصیلی طور پر معائنہ کیا. اس موقع پر سب کلکٹر محترمہ شردہ شکلا ائی اے ایس نے کہا کہ امتحانات کے دوران تمام انتظامات کے ساتھ ساتھ پینے کے پانی کی سہولت کے انتظامات کرنے کی مقامی انتظامیہ کو ہدایت جاری کی۔ اس کے علاوہ وقت کی پابندی کرتے ہوئے نقل نویسی پر کڑی نظر رکھنے کی بھی ہدایت جاری کی۔