کاغذ نگر کے معذورین میں ساڑیوں اور وہیل چیرز کی تقسیم

   

کاغذنگر ۔کاغذنگر بالا بھارتی اسکول کمیٹی چیئرمین وسیم الدین کی جانب سے یوم معذورین کے ضمن میں تحصیلدار پرمود کمار کے ساتھ مل کر معذور لوگوں میں 3 ویل چیئر اور خواتین میں مفت میں ساڑیوں کی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر بالا بھارتی اسکول کمیٹی چیئرمین وسیم الدین نے کہا کہ بالا بھارتی اسکول کمیٹی کی جانب سے گزشتہ دنوں بھی مختلف عوامی خدمات کو انجام دیا جا چکا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تعلیم کو جاری رکھتے ہوئے اپنے آپ کو موجودگی کا احساس دلاتے ہوئے تعلیم جاری رکھنے کا معذوروں کو مشورہ دیا۔ اس موقع پر معذور لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔