کالاپتھر میں ایک شخص کا بہیمانہ قتل

   

حیدرآباد ۔ پرانے شہر کے علاقہ کالاپتھر میں ایک شخص کا قتل کردیا گیا۔ رات دیر گئے پیش آئی قتل کی واردات سے بریانی شاہ ٹیکری میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ عبدالرؤف پر حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا گیا۔ پولیس نے عبدالرؤف کے ساتھ ممتاز علی پر شبہ ظاہر کیا ہے چونکہ ممتاز علی اور عبدالرؤف کل رات آخری مرتبہ دیکھے گئے۔ ممتاز رؤف سے سے حسد کرتا تھا۔ عبدالرؤف نے ایک بیوہ سے شادی کیا تھا جو خاطی کے بھائی کی بیوی تھی۔ شوہر کے انتقال کے بعد اس خاتون سے عبدالرؤف نے دو سال قبل شادی کیا تھا جبکہ 5 سال قبل اس کے شوہر کا انتقال ہوا تھا۔ کالاپتھر پولیس نے یہ تفصیلات بتائی اور عبدالرؤف نے ممتاز علی کے مکان کے قریب کرایہ سے مکان حاصل کیا تھا اور ان کے افراد خاندان سے قربت بڑھا رہا تھا۔ دو ماہ قبل اس نے ان کی لڑکی کی شادی کا رشتہ بھی طئے کردیا تھا۔ رؤف کی قربت سے حسد کا شکار ممتاز علی نے کل رات اس کا قتل کردیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔