کالا جامن صحت کے لیے فائدہ مند

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : کالا جامن جو کہ ایک موسمی پھل ہے جو گرمیوں کے آخر میں وافر مقدار میں دستیاب ہوتا ہے ۔ شہر بھر میں لوگ اسے بے حد پسند کرتے ہیں ۔ جامن کے پھل میں فائبر ہوتا ہے اس کے استعمال سے بدہضمی ، قبض ، معدے کی تیزابیت اور اسہال جیسے مسائل دور ہوتے ہیں ۔ جامن پیٹ کے السر کی تشکیل کو بھی روکنے میں مدد کرتا ہے ۔ اس میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں جو جسمانی وزن کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہیں ۔ جامن کے پھل میں پائے جانے والے مرکبات میٹابولزم کو بہتر بناتے ہیں اور بلڈ شوگر کی سطح کو کم کرتے ہیں ۔ ذیابیطس کے مریض اسے دوا کے طور پر بھی استعمال کرتے ہیں ۔ اس کے مسلسل استعمال سے شوگر کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے ۔ ماہرین کے مطابق اگر روزانہ پانچ جامن پھل کھائے تو جسم کو ضروری پوٹاثیم ملتا ہے ۔ یہ دل کے فعال کو بہتر بناتا ہے ۔ فالج سے متعلق مسائل سے نجات فراہم کرتا ہے ۔ جس میں موجود خراب کولیسٹرال کو کم کرتا ہے اور ساتھ ہی بلڈ پریشر کو کنٹرول رکھنے میں مدد کرتا ہے ۔ جامن کا پھل وٹامن سی اور آئرن سے بھر پور ہوتا ہے ۔ یہ غذائی اجزاء خون میں ہیمو گلوبن کی سطح کو بڑھاتے ہیں ۔ خون کی کمی کو دور کرتے ہیں اور تھکاوٹ کو روکتے ہیں ۔ اس پھل کے استعمال سے جگر کی صفائی ہوتی ہے اور یہ خون کی گردش کو بہتر بناتا ہے ۔۔ ش m/b