حیدرآباد ۔ 4 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : پرانے شہر کے علاقہ کالا پتھر میں برقی شاک کی زد میں آکر ایک نوجوان ہلاک ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 26 سالہ شیخ قادر جو تاڑبن علاقہ کے ساکن شیخ وہاب کا بیٹا پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق شیخ قادر آج صبح اپنے مکان میں برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا تھا جس کو فوری عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگیا ۔ پولیس کالا پتھر نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔