کالج اجتماعی عصمت ریزی تحقیقاتی ٹیم کولکتہ پہنچ گئی

   

کولکتہ۔ 30 جون (آئی اے این ایس) کولکتہ لائکالج میں طالبہ کے ساتھ اجتماعیعصمت کے واقعہ پر تحقیقات کے لیے بی جے پی کی چار رکنی تحقیقاتی ٹیم پیر کو کولکتہ پہنچی۔ ٹیم میں میناکشی لیکھی، ستپال سنگھ، بپلپ دیب اور مانن کمار مشرا شامل ہیں۔ ٹیم جائے وقوعہ کا معائنہ کرے گی، کالج حکام اور پولیس سے ملاقات کرے گی اور متاثرہ خاندان سے بھی ملنے کی کوشش کرے گی۔ بی جے پی رہنماؤں نے ممتا بنرجی حکومت پر خواتین کے تحفظ میں ناکامی کا الزام لگایا ہے اور واقعے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ٹیم اپنی رپورٹ بی جے پی صدر جے پی نڈا کو پیش کرے گی۔عصمت ریزی کے اس واقعہ کے بعد بی جے پی کی جانب سے ممتا حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہے ۔