کالج طالبہ پر اسرار طور پر لاپتہ

   

حیدرآباد۔/29 فبروری، ( سیاست نیوز) کشائی گوڑہ علاقہ سے ایک کالج طالبہ پرسرار طور پر لاپتہ ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ سریشا جو روزانہ کے معمول کی طرز پر کالج روانہ ہوئی واپس نہیں آئی۔ اس کے والد چنا ریڈی جو ٹیچرس کالونی کے ساکن ہیں لڑکی گھر واپس نہ آنے پر تلاش کی اور پولیس کشائی گوڑہ میں شکایت درج کروائی۔ سریشا ای سی آئی ایل میں واقع ڈگری کالج کی طالبہ بتائی گئی ہے۔ پولیس کشائی گوڑہ مصروف تحقیقات ہے۔