کالیشورم سے 40 لاکھ ایکڑ اراضی کی سیرابی:وزیر زراعت تلنگانہ

   

حیدرآباد20مارچ (یو این آئی) وزیر زراعت نرنجن ریڈی نے مہاراشٹر دورہ کے تیسرے دن جلگاؤں میں مائیکرو ڈرپ ایریگیشن اینڈ پلاسٹک پارک، دنیا کی سب سے بڑی ٹشو کلچر لیب اور نرسریوں کا معائنہ کیا ۔ انہوں نے کہاکہ پانی کیلئے تلنگانہ تحریک شروع ہوئی۔ کے سی آر ویژن کے ساتھ ہم دریائے گوداوری پر تعمیر کالیشورم پراجکٹ کے ذریعہ 40 لاکھ ایکڑ اراضی کو سیراب کرنے میں مدد ملی ہے ۔