کالیشورم پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں جگن کی شرکت

   

Ferty9 Clinic

راج شیکھرریڈی کی روح کو تکلیف ہوگی: ملو بھٹی وکرامارکا
حیدرآباد،16 جون(یواین آئی) تلنگانہ کانگریس کے سینئر لیڈر ملو بھٹی وکرامارکا نے اے پی کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تلنگانہ میں تعمیرکردہ کالیشورم پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب میں ان کی شرکت ان کے والد سابق وزیراعلی آنجہانی را ج شیکھرریڈی کی روح کو تکلیف پہنچے گی۔انہوں نے کہاکہ اس پروجیکٹ کی شکل کو تبدیل کیاگیا، اس میں کئی بدعنوانیاں کی گئیں۔انہوں نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے ٹنڈر کی تفصیلات کو جیوڈیشل کمیٹی کے سامنے رکھنے اے پی کے وزیراعلی جگن موہن ریڈی کے فیصلہ کی ستائش کی۔تلنگانہ میں بھی اسی طرح ٹنڈر کی تفصیلات جیوڈیشل کمیشن کے سامنے رکھنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ کالیشورم پروجیکٹ کی تفصیلات بھی کمیشن کے سامنے رکھی جائیں۔تلنگانہ حکومت کی جانب سے تعمیر کردہ اس کالیشورم پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب 21جون کو مقرر ہے ۔ اس افتتاحی تقریب کیلئے تلنگانہ کے وزیر اعلی کے چندرشیکھرراو نے اے پی کے اپنے ہم منصب جگن موہن ریڈی ، مہاراشٹرا کے وزیراعلی دیویندر فڈنویس کو بھی مدعوکیا ہے ۔