کولکاتا : کلکتہ ہائی کورٹ نے جنوبی دیناج پور میں 10 ہزار بکروں کی قربانی پر پابندی لگانے سے انکار کردیا ہے ۔چیف جسٹس ٹی ایس شیوگنم اور جسٹس ہیرنموئے بھٹاچاریہ کی ڈویژن بنچ نے جمعہ کو کہا کہ ان تہواروں کا مزاج مختلف ہے ۔ بہت سے لوگ اس پر یقین رکھتے ہیں۔ کاک فائٹنگ کئی ریاستوں میں ہوتی ہے ۔ عدالت نے جلی کٹو جیسے کھیل کو نہیں روکا ہے ۔اس لئے بکرے کی قربانی پر پابندی نہیں لگائی جائے گی۔بولا کالی پوجا جنوبی دیناج پور میں راس پورنیما کے بعد بولا گاؤں میں منعقد ہوتی ہے ہے ۔ اس پوجا میں 10 ہزار بکروں کی قربانی دی جاتی ہے ۔ ایک رضاکار تنظیم نے اس بکرے کے ذبیحہ پر پابندی لگانے کی درخواست کرتے ہوئے مفاد عامہ کی عرضی دائر کی تھی۔