کالے سنگھاڑے ،صحت کا خزانہ

   

نئی دہلی : ان کی سیاہ رنگت پر نہ جائیں یہ اصل پھل کے غلاف یا چھلکے ہی تو ہیں جنہیں بعد ازاں ضائع ہی کر دینا ہوتا ہے۔سردیوں کی یہ سوغات ان دنوں ٹھیلوں پر خوب بک رہی ہے۔ان کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اور یہ معدے کی گرمی کو دور کرتے ہیں۔سردیوں میں معدے کی گرمی کی کئی وجوہ ہو سکتی ہیں جن میں پائے،نہاری،حلوہ جات اور میوے کے علاوہ چائے اور کافی کا استعمال بھی بڑھ جاتا ہے اور اگر خدا نخواستہ آپ بیمار رہے ہوں تو اینٹی بایوٹکس اور دوسری ادویات کے مسلسل استعمال سے بھی معدے میں حرارت بڑھتی ہے۔کالے سنگھاڑے میںمختلف وٹامنز کے علاوہ ان میں معدنی ذرات مثلاً آئرن،پوٹاشیم،کیلشیم،زنک اور فائبر موجود ہیں۔