کاماریڈی سے کانگریس امیدوار ریونت ریڈی نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

   

کاماریڈی ۔ 10 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پردیش کانگریس کے صدر ریونت ریڈی آج خصوصی ہیلی کاپٹر سے کاماریڈی پہنچے ان کے ہمراہ کرناٹک کے چیف منسٹر سدی رامیا ، کانگریس پارٹی کے امور کے انچارج مانیک ٹھاکرے آل انڈیا کانگریس پارٹی اقلیتی سیل کے صدر عمران پرتاب گڑھی، محمد علی شبیر، پروفیسر کودنڈہ رام موجود تھے ۔ ریونت ریڈی نے ریٹرینگ آفیسر کو پرچہ نامزد گی حوالے کیا ۔ قبل ازیں شبیر علی کی قیام گاہ سے ایک شاندار ریالی منظم کی گئی ۔ریالی میں عوام کی کثیر تعداد موجود تھی۔