ملک کے دانشوران ، علماء کرام و دیگر معززین کا پروگرام سے خطاب
کاماریڈی :سرزمین ضلع کاماریڈی پر مولانا ابرار الحسن رحمانی کی صدارت میں تسلسل اور تحمل کے ساتھ دو دہائی سے بفضل تعالی محنت ہورہی ہے، جس کی برکت سے جتنے بھی قادیانی ودیگر فتنوں سے متاثرہ دیہات ہیں وہ علاقے اب پاک ہو چکے ہیں وہاں سے قادیانیوں کا صفایا ہو چکا ہے، اور دیہاتیوں میں یہ شعور پیدا ہوچکا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مفتی سعید اکبر قاسمی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ نظام آباد نے کیا۔ علامہ انور کشمیری رحمۃ اللہ علیہ جن کے متعلق علامہ اقبال نے کہا کہ گذشتہ 500 صدیوں میں ایسا محقق پیدا نہیں ہوا، اس حساس موضوع پر علامہ کشمیری نے کہا کہ قادیانی فتنے کا مقابلہ کرو اور اس کے تعاقب کے لیے کمربستہ ہو جاؤ، اس سے براہ راست ذاتِ رسول اللہﷺ کی حفاظت ہوتی ہے، علامہ کشمیری نے کہا کہ جو بھی عقیدہ ختم نبوت کے لیے ایک گھنٹہ بھی کام کرنے گا، مجھے امید ہے کہ اس سے آپﷺ کی شفاعت نصیب ہوگی۔ اس موقع پر مفتی عمران خان قاسمی، موجود تھے حافظ مقیم منیری کی قرات کلام سے پروگرام کا افتتاح عمل میں آیا، مفتی خواجہ شریف مظاہری ترجمان مجلس نے کاماریڈی میں یکم جنوری 2022ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء ہونے والے جلسہ کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ میں ملک کے ممتاز علماء کرام بالخصوص مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھرا مولانا سلمان بجنوری ، مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا، وسرپرست مجلس ہذا، مولانا ابرار الحسن رحمانی صدر مجلس ہذا، مولانا مفتی سعید اکبر قاسمی، مفتی طارق جمیل قاسمی قنوج، حافظ عبدالہادی حیدرآباد تشریف لارہے ہیں، عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی اور گزارش کی کہ اجلاس میں ضرور ماسک لگا کر آئیں۔