کاماریڈی میں امن کمیٹی اجلاس کا انعقاد

   

Ferty9 Clinic

کاماریڈی :28؍ اگسٹ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) امن کمیٹی کا اجلاس سرکل انسپکٹر کاماریڈی راما کرشنا کی صدارت میں پولیس اسٹیشن میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں ضلع کانگریس صدر کیلاش سرینواس، سابق ارکان بلدیہ محمد امجد، سید انور احمد کے علاوہ اقلیتی قائدین نے شرکت کی ۔ اس موقع پرگنیش اتسو کے پرُ امن انعقاد کیلئے تمام افراد کا تعاون ناگزیر قرار دیا۔ سرکل انسپکٹر راما کرشنا نے کہا کہ گنیش منڈلی کے قیام سے قبل پولیس اسٹیشن میں درخواست گذاری کریں اور گنیش اتسو کے موقع پر منڈپوں پر ذمہ دار افراد کو تعینات کریں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے تمام حفاظتی انتظامات کو انجام دیا جارہا ہے کسی قسم کی افواہوں پر توجہ نہ دیں اور کوئی بھی افواہ پیدا ہونے کی صورت میں فوری پولیس کو اطلاع دیں۔ اس موقع پر سابق نائب صدرنشین بلدیہ سید انور احمد نے اپنی تقریر میں کہا کہ کاماریڈٰی گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے لہذا ہر سال کی طرح اس سال بھی گنیش اتسو پرُ امن طور پر منایا جائیگا۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے علاوہ دیگر محکمہ جات کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی گئی۔