کاماریڈی میں بی آر ایس کا جشن ، ریگولیٹری کمیشن سے اظہار تشکر

   

کاماریڈی: 30؍ اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گھریلو برقی شرحوں میں اضافہ نہ کرنے کے ریگولیٹری کمیشن کے اعلان کے بعد بی آر ایس پارٹی کی جانب سے زبردست جشن مناتے ہوئے اس کو بی آر ایس پارٹی کی کامیابی قرار دیا بی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ کی اپیل پرآج کاماریڈی میں ضلع صدر خواجہ مجیب الدین کی صدارت میں بی آر ایس پارٹی سے تعلق رکھنے والے کارکنوں نے بڑے پیمانے پر نظام ساگر چوراہا پر آتش بازی کی اور اسے بی آر ایس پارٹی کی کامیابی قرار دیا رکن بلدیہ محمد نصیر الدین، لکشمی نارائنہ اور دیگر پروگرام میں حصہ لیا۔ اس موقع پر محمد خواجہ مجیب الدین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی جانب سے برقی شرحوں میں اضافہ کے لیے منصوبہ بندی کی تھی اور ریاستگیر سطح پر ریگولیٹری کمیشن کی جانب سے رائے حاصل کی گئی تھی اور عام طور پر برقی شرحوں میں اضافہ کے خلاف عوام کی جانب سے اور بی آر ایس کی جانب سے بڑے پیمانے پر اعتراضات کیے گئے تھے حکومت کی جانب سے 18,500 کروڑ روپے کے اضافہ کی تجویز کی گئی تھی لیکن کمیشن نے اس کو مسترد کر دیا ۔