کاماریڈی : ضلع کلکٹر ڈاکٹر شرت نے کلکٹریٹ میں سڑکوں کی تعمیری کاموں کا عہدیداروں کے ساتھ جائزہ لیا ۔ قومی شاہراہ کی تعمیر میں متاثرہ افراد کو معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت ۔ انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ 164 کے تعمیر سے متاثر ہونے والے افراد اور کسانوں اراضی سے محروم ہوئے ہیں لہذا سڑکوں کی توسیع کیلئے انجام دئیے جانے والے کاموں کا فارسٹ نیشنل ہائی ویز عہدیدار مشترکہ طور پر سروے کریں اور 11؍ اگست سے 13؍ اگست تک سروے کے کاموں کو مکمل کریں ۔ اسی طرح برقی مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے ضرورت کے مطابق تخمینہ کرنے کی محکمہ ٹرانسکو کے عہدیداروں کو ہدایت دیتے ہوئے فور ی طور پر اقدامات کرنے مشین بھاگیرتا پائپ لائنوں کی تنصیب اور اسے منتقل کرنے کیلئے تخمینہ کرنے کی متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی ۔ اس موقع پر اڈیشنل کلکٹر وینکٹ مادھو رائو ، آرڈی اوز موجود تھے۔
