کاماریڈی میں مال بردار ٹرین کی بوگی علحدہ ہونے کا واقعہ

   

حیدرآباد22ستمبر(یواین آئی) تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں مال بردار ٹرین کی بوگی کے علحدہ ہونے کا واقعہ پیش آیا۔نظام آباد ضلع سے سکندرآباد کی سمت جانے والی اس مال بردار ٹرین کے بوگیوں کو جوڑنے والے کپلنگ کاماریڈی گیٹ کے قریب اچانک نکل کر گرگئے جس کے نتیجہ میں ٹرین کی بوگیاں باقی ٹرین سے علحدہ ہوگئیں۔ان بوگیوں کے علحدہ ہونے کو دیکھ کر چوکس ریلوے عہدیداروں نے مال بردار ٹرین کو فوری روکا اور اس کی مرمت کا کام انجام دیا۔
اس واقعہ کے سبب تقریبا نصف گھنٹہ تک یہ ٹرین اسی روٹ پر رکی رہی۔ریلوے کے عہدیداروں کی فوری چوکسی کے نتیجہ میں ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔