کاماریڈی میں کل جماعتی قائدین کا زبردست دھرنا

   

چار گھنٹے تک ٹریفک مسدود ، پولیس کے ساتھ دھکم پیل میں ایک کسان زخمی ،ایک بے ہوش

کاماریڈی ۔ مکئی کی اقل ترین قیمتوں کی ادائیگی اور حکومت کی جانب سے خریدنے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج کل جماعتی قائدین کی جانب سے بڑے پیمانے پر دھرنا کرتے ہوئے کانگریس ، بی جے پی و دیگر جماعتوں نے بڑے پیمانے پر احتجاج میں حصہ لیا ۔ کل جماعتی قائدین کے احتجاج کی وجہ سے چار گھنٹے تک قومی شاہراہ پر ٹرافک مسدود ہوگئی جس کی وجہ سے مسافروں کو زبردست مشکلات سے گذرنے پڑا ۔ ریاستی حکومت کی جانب سے مکئی کی عدم خریدی کے باعث کل جماعتی قائدین نے تلنگانہ میں احتجاج کا اعلان کیا تھا جس پر آج کاماریڈی ضلع میں کانگریس اور بی جے پی کے علاوہ ہزاروں کسانوں نے احتجاج میں حصہ لیاقومی شاہراہ نمبر 44 ٹیکریال چوراستہ پر ہزاروں کسانوں نے رضاکارانہ طور پر پہنچ کر احتجاج میں حصہ لیا اور اپنی فصل کو سڑک پر رکھ دیا ۔ صبح 11 بجے سے 3 بجے تک مسلسل راستہ روکو کرتے رہے جس کی وجہ سے کئی کلو میٹر دور تک ٹرافک مسدود ہوگئی اور مسافروں کو انتہائی تکالیفات سے گذرنا پڑرہا تھا پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر بندوبست کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیتے رہے ۔2 بجے کے بعد راستہ روکو برخواست کرنے کی خواہش کی لیکن کسان مسائل کے حل تک احتجاج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اگر مکئی کی اقل ترین قیمتوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں پرگتی بھون کا محاسبہ کرنے کا اعلان کیا ۔ 3 بجے کے وقت پولیس زبردستی احتجاج کو برخواست کرنے کی کوشش کرنے پر کسانوں اور پولیس کے درمیان دھکم پیل ہوئی جس میں دو کسان معمولی طور پر زخمی ہوئے تو ایک کسان بے ہوش ہوگیا اور پولیس نے راستہ روکو برخواست کرتے ہوئے ٹرافک کو بحال کیا ۔