کاماریڈی میں کورونا سے ایک شخص کی موت

   

حیدرآباد۔/5ڈسمبر، ( سیاست نیوز) کاماریڈی میں کورونا سے ایک شخص کی موت کے بعد گاؤں میں خوف ہے۔ کواسم پلی گاؤںکے کونڈل ریڈی نامی شخص کی کورونا سے موت واقع ہوگئی۔20 دن قبل کونڈل ریڈی کو حیدرآباد گاندھی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا۔ امراض گردہ کے علاج کیلئے شریک کرنے کے بعد کورونا کی علامات ظاہر ہوئیں۔ ٹسٹ پر پازیٹیو نتیجہ نکلا۔ ڈاکٹرس نے علاج کا آغاز کیا لیکن وہ دوران علاج ہفتہ کو جانبر نہ ہوسکا۔ کونڈل کی موت کے بعد گاؤں میں خوف کا ماحول ہے ۔ ر