کاماریڈی : ضلع کلکٹر ڈاکٹر شرت نے کاماریڈی ڈگری کالج کے اراضیات کے سروے کیلئے ایک ٹیم تشکیل دیتے ہوئے احکامات جاری کیا ۔ ضلع کلکٹر مسٹر شرت نے آرڈی او آفس میں ڈگری کالج کے اراضیات کے سروے پر منعقدہ اجلاس میں شرکت کی اس ا جلاس میں ضلع ایس پی شویتا ریڈی ، مقامی ادارہ جات کے اڈیشنل کلکٹر وینکٹش دھوترے نے بھی شرکت کی ۔ کاماریڈی ڈگری کالج کی اراضیات کا سروے کرنے کا تنظیموں کی جانب سے گذشتہ چند دنوں سے مطالبہ کیا جارہا تھا جس پر ضلع کلکٹر نے ڈپٹی انسپکٹر سرویر چندر شیکھر کو احکامات جاری کرتے ہوئے پرنسپل سرینواس کو ہدایت دی کہ اراضیات سے متعلق منعقدہ اجلاس میں لازمی طور پر شرکت کریں جبکہ اس بارے میں اطلاع دینے کے باوجود بھی پرنسپل کے عدم شرکت پر ناراضگی ظاہر کی اور لینڈ سرویر اے ڈی اور کالج پرنسپل پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جارہی ہے لہذا یہ ان کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اراضی کے سروے کے کام کو انجام دیں ۔
