کاماریڈی کیلئے ترقیاتی فنڈس کا مطالبہ

   

گورنمنٹ اڈوائز محمد علی شبیر کی چیف منسٹر سے نمائندگی

کاماریڈی :15؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گورنمنٹ اڈوائیزر محمد علی شبیر نے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر ریونت ریڈی سے نمائندگی کرتے ہوئے کاماریڈی شہر کی ترقی کیلئے فنڈس کی منظوری عمل میں لانے کا مطالبہ کیا محمد علی شبیر نے ایک تفصیلی یادداشت پیش کرتے ہوئے بتایا کہ کاماریڈی میں آبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے پرانہیتا چیوڑلہ پیاکیج نمبر 21,22 کیلئے فنڈس کی منظوری اور گوداوری کے پانی کی سربراہی کیلئے یہ اسکیم کی تکمیل ناگزیر قرار دیا ۔ لہذا اس کیلئے فنڈس کی منظوری کاماریڈی کیلئے آئی ٹی ہب اور کاماریڈی ضلع مستقر ہے یہاں پر مزید تعلیمی ادارے قائم کرتے ہوئے ڈئیری ٹکنالوجی ، پوسٹ گریجویٹ ، گورنمنٹ انجینئرنگ کالج اور لڑکیوں کیلئے علیحدہ ڈگری کالج اور کاماریڈی کے دومکنڈہ میں ڈگری کالج ، کاماریڈی کے نرسنگ کالج اور پیرامیڈیکل کالج کی منظوری اور آئی ٹی ہب اور اسمارٹ سٹی کی حیثیت قرار دینے کیلئے فنڈس کی منظوری عمل میں لانے ، ریلوے اوور برج کی تعمیر کیلئے ریلوے اتھاریٹیز سے نمائندگی کرنے ، انٹیگریٹیڈٹ آٹو نگر کی ترقی کیلئے اور اینٹی گریٹیڈ ٹ ترکاری مارکٹ اور تلنگانہ یونیورسٹی کے سائوتھ کیمپس میں مزید کورسس کو شامل کرنے کی اور کاماریڈی میں ٹورازم ڈیولپمنٹ کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ۔