کاماٹی پورہ میں آئی ٹی ملازم کی مشتبہ موت

   

حیدرآباد ۔20 ۔ڈسمبر (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ کاماٹی پورہ میں ایک نوجوان کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ فتح دروازہ علاقہ میں پیش آئے اس واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ جہاں 34 سالہ باسط اپنے مکان میں مشتبہ حالت میں مردہ دسیتاب ہوا ۔ باسط پیشہ سے آئی ٹی ملازم بتایا گیا ہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق باسط کی موت کا اس وقت انکشاف ہوا جب اس کے ساتھیوں نے فون پر رابطہ نہ ہونے سے اس کے مکان کا رخ کیا ۔ دراصل باسط اور اس کے ساتھی بنگلورو جانے کی تیاری میں تھے ، جہاں دو دن بعد باسط کی شادی ہوئیاور وہ بنگلورو میں شادی کرنے والا تھا ۔ آج شام ان کی ٹرین تھی اور ساتھیوں نے تیاریاں مکمل کرلی تھیں ۔ تاہم وہ باسط کے انتظار میں تھے، باسط سے فون پر رابطہ نہ ہونے کے سبب ساتھیوں نے اس کے بھائی کو فون کیا اور بھائی نے لاعلمی کا اظہار کیا ، تب باسط کے ساتھی اس کے مکان پہنچے اور باسط کو مشتبہ حالت میں دیکھ کر فوری اس بات کی اطلاع پولیس کو دی ۔ کاماٹی پورہ پولیس انسپکٹر نے بتایا کہ اس آئی ٹی ملازم باسط کی مشتبہ حالت میں موت کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں حاصل اطلاعات کی بنیاد پر کیس کی ہر زاویہ سے تحقیقات انجام دی جارہی ہیں ۔