حیدرآباد ۔ 18 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ اسٹیٹ کونسل فار ہائر ایجوکیشن نے کہا کہ مختلف پروفیشنل کورسیس میں داخلوں کے لیے کامن انٹرنس ٹسٹس کے انعقاد کا اس ہفتہ اعلان متوقع ہے ۔ کونسل کے عہدیداروں کے مطابق کونسل نے قبل ازیں یونیورسٹیز کو مکتوبات تحریر کرتے ہوئے مختلف انٹرنس ٹسٹس کے لیے کنوینرس کے تقرر کے لیے تین نام دینے کے لیے کہا ہے ۔ کنوینرس انٹرنس امتحانات منعقد کریں گے ۔ انجینئرنگ ، اگریکلچر اور فارمیسی کورسیس کے لیے انٹرنس ٹسٹ 10 مئی کو ہونے کا امکان ہے ۔ جس میں اگریکلچر اور فارمیسی کورسیس کے لیے ٹسٹس 10 اور 11 مئی کو اور انجینئرنگ اسٹریم کے لیے 12 مئی کو منعقد ہونے کا مکان ہے ۔ اس سال ٹی ایس ایمسیٹ کے نام میں قدرے تبدیلی کیے جانے کا بھی امکان ہے ۔۔