حیدرآباد ۔ 15 مئی (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت کی جانب سے چہارشنبہ کو کامن پوسٹ گریجویٹ انٹرنس ٹسٹ (CPGET) 2024 کا اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے لئے 18 مئی سے رجسٹریشن کا آغاز ہوگا۔ پرنسپال سکریٹری بی وینکٹیشم نے بتایا کہ 51 کورسیس میں داخلوں کے لئے ٹسٹ کا انعقاد عمل میں آئے گا جن میں 47 پی جی اور 4 کورسیس پانچ سالہ مربوط پی جی پروگرامس کے بھی شامل ہیں جو مختلف یونیورسٹیز کی جانب سے پیش کئے گئے ہیں۔