واشنگٹن ۔ 14ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بورس جانسن کو عام انتخابات میں شاندار فتح حاصل ہونے پر مبارکباد دی ۔ اوول آفس میں ٹرمپ نے کہا کہ میں جانسن کو شاندار فتح کیلئے مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ٹرمپ نے کہا کہ یہ بات امریکہ کیلئے بھی اچھی ثابت ہو گی کیونکہ ہم ان کے ساتھ مزید کاروبار کرنا چاہتے ہیں ۔ امریکی محکمہ خارجہ نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ برطانیہ کے یورپی یونین سے باضابطہ طور پر دستبردار ی کے بعد اس کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے کے تحت معاشی تعلقات کو وسیع کرنے کے لئے پرعزم ہے ۔